ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندری طوفان سے ونڈ پاور پلانٹس بند، مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ

 سمندری طوفان سے ونڈ پاور پلانٹس بند، مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق درآمدی کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جاسکتی ہے۔

وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے  ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج  کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ دریاے سندھ  میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک ہوگیا تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔