پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

15 Jun, 2022 | 11:25 PM

Imran Fayyaz

(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24 روپے تین پیسے اضافہ  جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59  روپے 16 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل  29 روپے 16 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 29 روپے 49 پیسے  فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ انٹرنیشنل سطح پر پٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل ہیں ،ہم ابھی بھی پٹرول کی قیمت میں24 روپے فی لٹر کا نقصان کر رہے ہیں،پٹرول کی مد میں ماہانہ 120 ارب روپے سبسڈی دے رہے تھے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک میں پہلی اور 15 تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اعلان کیا جاتا ہے،فروری میں عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق قدم اٹھایا،عمران خان نے جان بوجھ کر پٹرول قیمتیں کم کی تھیں،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی ،ان کا کہناتھا کہ میں نے ملک کے حالات میں کبھی اتنا بگاڑ نہیں دیکھا،،عمران خان نے جو معاہدے کئے ان کی وجہ سے ہمارے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں ،اللہ تعالیٰ سے امید ہے ہم جلد ان برے حالات پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 24 روپے 3 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس سے پٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 89 پیسے فی لٹر ہو گئی،مفتاح اسماعیل نے کہناتھا کہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے 16 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 31 پیسے ہو گئی،مٹی کا تیل 29 روپے 49پیسے مہنگاہو گیا جس سے نئی قیمت 211 روپے 43 پیسے ہو گئی،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزیدخبریں