(ویب ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ گزشتہ روزمیں نے کسی قسم کاسیاسی بیان نہیں دیا،میں نے ترجمان پاک فوج کی حیثیت سے بیان دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہناتھا کہ کل قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس بارے تفصیلی بات کی تھی،کمیٹی اجلاس میں واضح کردیاگیاتھاسازش کے کوئی ثبوت نہیں،نیشنل سیکورٹی کمیٹی اجلاس میں سروسزچیفس نے اپنامو¿قف واضح بیان کردیاتھا۔
میجرجنرل بابرافتخار نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن بنانے پرکوئی اعتراض نہیں،حکومت جوبھی کمیشن بنائےگی تعاون کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہاکہ حکومت کے پاس بھی کمیشن بنانے کااختیارہے،اس سے پہلی حکومت کے پاس بھی یہی آپشن تھا۔