پٹرول کی بڑھتی قیمتیں،ٹرانسپوٹرز نے بڑا مطالبہ کر دیا

15 Jun, 2022 | 08:12 PM

Imran Fayyaz

( راؤ دلشاد )پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا احتجاج ،ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی طرف سے ملک گیر پرامن احتجاج کیا گیا ۔ٹرانسپورٹرز  کا موقف تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں آئندہ اضافہ برداشت نہیں کریں گے گاڑیاں کھڑی کر دیں گےسپئرپارٹس کی قیمتوں میں کمی کی جائے،دیوالیہ ہونے سے بہتر ہے ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیں۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کاکہناتھاکہ کرایوں میں اضافہ کرنا پڑا تو کرینگے مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مزیدخبریں