ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کے منتظر شہریوں کے لئے بری خبر

Exise,number, plates,vehicles
کیپشن: Vehicles,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)نمبرپلیٹس کی فیس وصولی جاری جبکہ پلیٹس شہریوں کو دینا ناممکن ہوگیا،22لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس زیرالتوا کا شکار ہوگئیں، کمپنی نے پلیٹس بنانا روک دیں۔
نمبرپلیٹس محکمہ ایکسائزکے  لئے دردسربن گئیں۔شہریوں سے رجسٹریشن کے ساتھ نمبرپلیٹس کی فیس کی دھڑا دھڑ وصولی کےباوجود 22لاکھ سے زائد نمبرپلیٹس التوا کا شکار ہیں،محکمہ ایکسائز نےاب تک 2ارب کے قریب شہریوں سے فیس وصول کرنے کے باوجود پلیٹس جاری نہیں کی گئیں۔

نمبرپلیٹس کی گزشتہ ایک سال کے دوران 2 دفعہ فیس میں اضافہ کرکے 2ہزار روپے مقررکی گئی ہے،نمبرپلٹس بنانے والی کمپنی نے پروڈکشن بند ہونے کے بعدسپلائی بھی روک دی۔

نمبرپلیٹس کمپنی کو2 ماہ قبل 1ارب 20 کروڑ کےفنڈز جاری کئے گئے تھے۔2ماہ قبل گاڑیوں کی پلیٹس اور20 روز قبل موٹرسائیکل کی نمبرپلیٹس کی پروڈکشن میٹریل نہ ہونے کی وجہ رک گئی ہے۔تمام فیسوں کی ادائیگیوں کے باوجود شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔