ویب ڈیسک :بھارت میں پیزا ڈیلیوریکرنے والی لڑکی پر خواتین کا تشدد،رت میں مردوں کے مسلح گروپوں کے بعد خواتین گروپ بھی سرگرم ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندور کے دوارکاپوری علاقے میں چار خواتین کے ایک گروہ نے پیزا ڈیلیوری (ڈومینوز) کی خاتون ملازم کو سرعام لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ خاتون بمشکل اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکی۔خاتون ملازم کی شناخت نندنی یادو کے طور پر کی گئی ہے جبکہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خواتین گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کے دائرہ کار کو بھی بڑھادیا ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈومینو کی ملازمہ کام پر جارہی تھیں تو چاروں خواتین نے اسے راستے میں روکا اور اس کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی اور بات بڑھتے ہوئے تشدد تک جاپہنچی۔
A young woman was mercilessly thrashed, grabbed by the hair in full public view by a group of women in Indore. The video of the incident shows four women beating up the victim, a pizza chain employee, using sticks and fists, for allegedly staring at them @ndtv @ndtvindia pic.twitter.com/R6l2epYLpJ
— Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) June 13, 2022