فی تولہ سونا مزید مہنگا، قیمت بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی

15 Jun, 2022 | 05:19 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 43 ہزار روپے پر پہنچ گیا ،10 گرام سونا 470 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگاہوکر 1833 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

صرافہ ڈیلرز کا کہناتھا کہ ڈالرمہنگا ہونے سے سونے کی قیمت میں بھی اضافہ کی وجہ بن رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 کی کمی ہوئی تھی، قیمت کم ہونے پر  فی  تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 450 روپے جبکہ 10 گرام سونا298 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 22 ہزار 130 روپے کا ہو گیاتھا۔

مزیدخبریں