پٹرول 29 روپے فی لٹر مہنگا؟ اطلاق کب ہوگا

15 Jun, 2022 | 04:18 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیں گے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔


 

مزیدخبریں