عدالت نے مونس الٰہی کی درخواست ضمانت اعتراض لگا کر واپس کردی

15 Jun, 2022 | 03:58 PM

(سٹی42) عدالت نے  مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی گرفتاری سے بچنے کیلئےدائر ضمانت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے سپیشل سینٹرل کورٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پر  عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی، عدالت نے اعتراض لگایا کہ اس کیس میں صوبائی گورنمنٹ کے ملازم ہیں لہذا یہ کیس یہاں دائر نہیں ہوسکتا ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیے جانے پر خود ایف آئی اے کے سامنے پیش  ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ 

مونس الٰہی نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور کے راستے میں ہوں، مجھ سے جو پوچھنا  ہے پوچھیں، گرفتار کرنا ہے کریں  یا تشدد  کرنا ہے تو کریں لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ساتھ ہم نہیں چھوڑیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں کی بات نہ ماننے کی سزا دی جارہی ہے، شوگر ملز میں سرمایہ کاری کی ہے جو ڈکلیئر ہے‘۔

مزیدخبریں