ویب ڈیسک :آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ون ڈےکی پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ون ڈے بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بولر جسپریت بمرا پانچویں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن چھٹے نمبر پر آگئے۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور کیوی بولر میٹ ہینری کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان نے ICC رینکنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارتی وکٹ کیپر ایشان کشن 14 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ٹاپ پر موجود ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔