ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور آئی ایم ایف کی شرائط ماننے کی تیاری شروع کردی۔

وزیر خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٹیکس مراعات ختم کرنے اور ٹیکس ریٹ بڑھانے کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف نے دستاویزی ثبوت طلب کرلیا، آئی ایم ایف نے فنانس بل کے ایکٹ بننے کے بعد نقل مانگ لی ہے، فنانس بل کے ایکٹ بننے کے بعد ایکٹ کی نقل آئی ایم ایف کو ارسال کی جائیگی۔

ذرائع وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ساتویں جائزے کے مذاکرات جولائی کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیں گے، ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ساتویں جائزے کے تحت قرض کی منظوری کا امکان ہے۔

فنانس بل 2022 میں دی گئی ٹیکس مراعات واپس لی جائینگی، وزیر خزانہ بجٹ منظوری کے وقت اپنی اختتامی تقریر میں ٹیکس مراعات واپس لینے کا اعلان کریں گے۔