ٹرینوں کےکرائے میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

15 Jun, 2022 | 02:42 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: محکمہ ریلویز نے ٹرینوں کےکرائے میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ ریلویز  کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میل ایکسپریس ٹرینوں اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فی صد اضافہ کیا گیا  جبکہ کارگو ٹرینوں کے کرایوں میں 15 فی صد اضافہ کیا گیا،  ٹرینوں کےکرایوں میں اضافےکا اطلاق 17 جون 2022 سے ہوگا تاہم مسافر ٹرینوں کےکرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائےگا۔

گزشتہ روز  لاہور  میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  ریلوے کا خسارہ کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، 2013 میں جب چارج سنبھالا تھا تو ہمارا ریونیو 18 ارب تھا جو 2018 میں بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا لیکن دوبارہ آئے ہیں تو ریلوے کا خسارہ 37 ارب ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں