عامر لیاقت کا عمر شریف کیساتھ یادگار انٹرویو وائرل

15 Jun, 2022 | 02:09 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور مرحوم عمر شریف دونوں شخصیات ہی اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کے مختلف انٹرویوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں، ایک ایسا ہی انٹرویو کا کلپ ہے جس میں ان کے سامنے مرحوم عمر شریف موجود ہیں۔ 

عامر لیاقت نے عمر شریف سے کہا کہ عمر بھائی مجھے ایک بات پر بہت تکلیف ہوتی ہے وہ یہ کہ میں نے معین اختر صاحب کا جنازہ دیکھا اور میں خود اس میں شامل تھا، وہاں بڑے بڑے لوگ دیکھے جو کہہ رہے تھے کہ بہت اچھا آدمی تھا اور میں نے انہیں زندگی میں دیکھا جو انہوں نے معین صاحب کے ساتھ کیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، آپ زندگی میں تو قدر نہیں کرتے لیکن جب مر جاتے ہیں کہ تو کہتے ہیں کہ میں نے ان سے بہت سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ تو جب انسان زندہ ہو تو اس کی زندگی میں ہی کہہ دو کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اس میں کیا شرم جیسے میں کہتا ہوں کہ میں نے عمر شریف صاحب سے بہت کچھ سیکھا اور مجھے یہ کہنے میں فخر ہے۔

مزیدخبریں