ویب ڈیسک :پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو 10,000 بین الاقوامی رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 21 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کے کپتان اور شاندار بلے باز بابر اعظم کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تمام فارمیٹس میں 10,000 رنز بنانے والے اپنے ملک کے صرف 11ویں بلے باز بننے کا موقع ہوگا۔
اب تک، 27 سالہ نوجوان نے تمام 3 فارمیٹس میں 203 میچ کھیلے ہیں اور 50.76 کی زبردست اوسط سے9979 رنز بنائے ہیں اور 10000 بین اقوامی رنز مکمل ہونے میں صرف 21 رنز درکار ہیں۔ بابر اعظم کے نام بین الاقوامی کرکٹ میں اب لگاتار 9 50+ سکور ہیں۔
بابر اعظم کی جانب سے دیگر ریکارڈز میں سیریز میں کپتان کے سب سے زیادہ رنز,سیریز میں سب سے زیادہ سنچریاں اورٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 2500 رنز مکمل کرنا بھی شامل ہے۔