سٹی 42:اداکار نعمان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹوائلٹ صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کا کام بھی کرچکے ہیں۔
حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔اس تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ بلکل فوڈ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں، جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے ، فرش صاف کرنے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت ریسٹورنٹ میں بطورِ ویٹر بھی کام کرچکے ہیں۔
عمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں’۔
View this post on Instagram
جس کے بعد صارف نے اداکار سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی کا مزاق بنا رہے تھے، نعمان سمیع اور صارف کی درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے اور اداکار کے مداح ان کی اس محنت اور لگن کو خوب سراہا رہے ہیں۔