مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ

15 Jun, 2022 | 11:25 AM

ویب ڈیسک :حکومت کا موٹرویز پر ٹول ٹیکس دگنا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت توانائی کے بحران اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ڈرائیور کاروں سے موٹر ویز پر دوہرا ٹول ٹیکس وصول کرنےکا فیصلہ۔

یاد رہے کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف توانائی کے تحفظ کے لیے تجاویز پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔مجوزہ منصوبے کے تحت، صوبائی حکومتوں سے کہا جائے گا کہ وہ ایک نوٹیفکیشن جاری کریں جس میں موٹر گاڑیوں کی دو سالہ ٹیوننگ اور انسپکشن کو لازمی قرار دیا جائے۔

توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے لیے تجاویز تیار کرنے کا کام کرنے والے ورکنگ گروپ نے چند خیالات پیش کیے ، جن میں بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیوں سے پاک دن بنانا اور ڈے لائٹ سیونگ پروگرام کو نافذ کرنا شامل ہے۔

مزیدخبریں