بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے نیچے نہ آسکا

15 Jun, 2022 | 11:04 AM

سٹی42:ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار سے نیچے نہ آسکا، پیداوار 22 ہزار اور طلب تقریباً 28 ہزار میگا واٹ ہوگئی ہے۔

ذرائع کےپاورڈویژن کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے برقرار ہے،اسلام آباد ریجن میں بھی 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاور پلانٹس کو تیل اور گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 234میگاواٹ ہے ۔ملک میں بجلی کی کل طلب   27 ہزار 900میگاواٹ ہے،پانی سے 4 ہزار 744 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار707 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 303 میگاواٹ ہے۔
 ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 961 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 110 ہے ۔بگاس سے چلنے والے پلانٹس 174 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔جوہری ایندھن 1ہزار 236 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیڈل پیداوار بھی کم سطح پر ہے، تربیلا اور منگلا میں پانی ڈیڈ لیول پر ہے۔ذرائع کے مطابق ہائیڈل پیداوار جولائی میں بڑھنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں