شہباز شریف اور حمزہ شہباز سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

15 Jun, 2022 | 10:56 AM

Hifza Rajpoot

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آ کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی ۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام اباد میں مصروف ہیں،حمزہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے پیروی ان کے وکیل چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے کی جبکہ ، احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔

مزیدخبریں