ویب ڈیسک:انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر دو بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر سے اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔ انڈونیشیا سے کُل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے۔