ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج پر آنے والی خواتین کیلئےمحرم کے قانون سےمتعلق نئی ہدایات جاری

حج پر آنے والی خواتین کیلئےمحرم کے قانون سےمتعلق نئی ہدایات جاری
کیپشن: Hajj Pilgrims
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی 45 سال سے کم عمر خواتین سے متعلق  نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی عرب کی حکومت  نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ  لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے حکم نامے کا  باضابطہ نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے  کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں۔کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔