اداکار سعد قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

15 Jun, 2021 | 11:22 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سعد قریشی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں، گھر میں سوگ کی فضا طاری ہے جبکہ عزیزواقارب اداکار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے آرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسڑی کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار کے گھر صف ماتم بچھ گئی ہے، والدہ کے اچانک انتقال پر ورثا کرب میں مبتلا ہیں،اداکارسعد قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سٹوری شیئر کرکے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر دی،سعد قریشی کا کہناتھا کہ والدہ کورونا وائرس کے باعث چل بسیں،اداکار نے لکھا کہ والدہ کا انتقال آج صبح ہوا اور وہ 56 روز سے کورونا کی وجہ ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

 

مزیدخبریں