سٹی42: بھٹہ چوک کینٹ کےعلاقےمیں ڈاکوؤں نےمزاحمت پر 2 افراد کو گولیاں مار دیں جبکہ مختار نامی شہری ہسپتال پہنچ کر جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس کا کہنا ہےکہ 50 سالہ اظہر اپنے ڈرائیور منظور کےہمراہ جا رہا تھا کہ ہنڈا 125پر 2 ڈاکوؤں آئےاور گن پوائنٹ پر شہری سے56 ہزارروپے چھین لئے۔ مزاحمت کرنےپردونوں افراد کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا جبکہ ملزمان جائےوقوعہ سےفرار ہوگئے ،دونوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس پی کینٹ کو ڈاکوؤں کی گرفتاری کےاحکامات دے دیئے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملز موں کوٹریس کیا جائے،عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔