تماثیل تھیٹر کے مالک پرفائرنگ کے کیس میں اہم پیشرفت

15 Jun, 2021 | 09:37 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین جمالی)تماثیل تھیٹر کے مالک کو فاٸرنگ کر کے زخمی کرنے کا معاملہ،اسٹیج ادکارہ نوشابہ عرف فضا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 19 جون تک ملتوی، وکلادلائل کے لئےطلب کرلئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق مدعی تماثیل تھیٹر قیصر ثنا اللہ نے ملزمان کی ضمانت کو منسوخ کرانے کے لئےدرخواست دائر کر رکھی ہے، اسٹیج اداکارہ نوشابہ عرف فضا ,افتخار اور سہیل مقدمہ کے ملزمان ہیں تمام ملزمان ضمانت پر ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نعیم سلیم نے ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی، تھیٹر ادکارہ نوشابہ عرف فضا برقعہ پہن کر عدالت میں پیش ہوئی۔

مقدمہ کے مطابق اسٹیج اداکارہ نوشابہ عرف فضا نے ڈرامہ میں کردار نہ ملنے پر تماثیل تھیٹر کے مالک قیصر ثناء اللہ پر فائرنگ کرائی، ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن ٹاؤن میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،مدعی کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا ملزمان نے حقائق چھپا کر عدالت سے ضمانت کرائی ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

ملزمان کی جانب سے الیاس مغل ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور کہا ملزمان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی تھی، ضمانت منسوخی کا کیس نہیں بنتا، مدعی کی دائر کردہ درخواست بلا جواز ہے، عدالت نے مدعی کی درخواست پر مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں