شومی نےسستا موبائل فون متعارف کرادیا

15 Jun, 2021 | 08:37 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہ زیب شہزاد )شومی موبائل فون کمپنی کا نیا اقدام،مارکیٹ میں نئے موبائل فون ک نیا ماڈل لانچ کر دیا ،صارفین کو سستے داموں میں بہترین معیار کا فون دستیاب ہو گا، افتتاحی تقریب ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی.

تفصیلات کے مطابق شومی موبائل کی جانب سے نئے موبائل فون میجک سٹار کو لانچ کر دیا گیا ، نئے موبائل سیٹ میں سمارٹ کیمرہ ،کونٹئکٹ سٹوریج ،پاور فل سپیکر اور ڈبل سم کی آپشن دی گئی ہے، نئے موبائل کی تعارفی ابتدائی طور پر 1450 روپے رکھی گئی ،موبائل کل سے مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔

تقریب میں سیز ٹریکٹر محمد یونس, جی ایم سپلائر فاروق بٹ ,آپریشن منیجر ذوالفقار اور آر ایس ایم حبیب اللہ نے شرکت کی کی جن کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ماڈل میں جدید سافٹ ویئرز انسٹال کیے گئے ہیں جو کہ صارفین کو سستے پیسوں میں بہترین فیچرز مہیا کریں گے۔

مزیدخبریں