اداکار شان شاہد بھی ٹیکس نادہندہ نکلے

15 Jun, 2021 | 08:18 PM

Malik Sultan Awan

علی ساہی: اداکارشان ٹوکن ٹیکس نادہندہ نکلے، لبرٹی گول چکرپر29ہزارسےزائدکی نادہندہ گاڑی کاچالان کرکے مسزکا شناختی کارڈقبضہ میں لے لیا۔
 ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کےخلاف کارروائی کے لئے لبرٹی چوک میں معمول کی ناکہ بندی جاری تھی کہ گاڑی نمبرایل ای سی 18اے936روکی توٹوکن ٹیکس نادہندہ تھی۔ای ٹی او سفیر عباس جپہ کے مطابق ریکارڈ میں فلمسٹار شان کی گاڑی کا 29 ہزار 2 سو ٹوکن ٹیکس واجب الاداتھا جس پر شان کی گاڑی کا چالان کردیا گیااوران کی مسزامنہ شاہد کا شناختی کارڈقبضہ میں لےلیا گیا۔

ای ٹی اوسفیرعباس جپہ کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر بلاتفریق کارروائی کی جا رہی ہے۔صارفین کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے فوری ٹوکن ٹیکس جمع کرائیں۔

مزیدخبریں