سٹی 42: شاہکام فلائی اوور کی تعمیر کیلئے شہری زحمت اٹھانے کیلئے تیارہوجائیں ! آج سےشاہکام چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاجائےگا، شاہکام چوک کودس ماہ تک بند رکھاجائے گا ۔
تفصیلات کےمطابق شاہکام فلائی اوور منصوبے کیلئے آج رات سے چوک کوہرقسم کی کی ٹریفک کیلئےبندکردیاجائےگا ۔نہر سےبحریہ کی جانب آنےوالی ٹریفک کو جوبلی ٹاؤن،موہلنوال سےڈیفنس روڈپر منتقل کیاجائےگا۔ڈیفنس روڈ سےٹریفک کو گرین سوسائٹی بریج سےبحریہ کےاندر سےراستہ فراہم کیا جائے گا ۔ روہی نالے پر موجود بحریہ کوجانے کیلئےا ستعمال ہونیوالے جلیانہ والا پل کوبند کردیا جائے گا ۔بحریہ سے ٹھوکر اور ڈیفنس روڈ پر واپسی کیلئے بھی یہی روٹ استعمال ہوگا ۔ ہیوی ٹریفک کو ٹھوکر سے سندر رائیونڈ روڈ کی جانب راستہ فراہم کیا جائے گا ۔ شاہکام چوک پر ڈیفنس روڈ ، بحریہ ، کنال روڈ اور ملتان روڈ سےآنا ممکن نہیں ہوگا ۔ ایل ڈی اے نے کنسٹرکشن کا ہدف جنوری 2022مقرر کررکھا ہے۔ ایل ڈی اے سمارٹ کنسٹرکشن فارمولا اپناتا تو شہری خواری سے بچ سکتے تھے ۔ موقع پر بریج کیلئے گارڈرز اور ٹرانزم کاسٹنگ بھی بندش کی بنیادی وجہ بنا ہے۔
شاہکام فلائی اوور کی تعمیر ،ٹریفک پلان تیار کرلیاگیا
15 Jun, 2021 | 08:03 PM