سٹی42: پنجاب یونیورسٹی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرمیں ویکسین نایاب،اساتذہ اور عملےکاسنٹر سےویکسین لگوائےبغیرواپس جانا معمول بن گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسین روزانہ کی بنیاد پر نایاب ہونے لگی جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر بیشتر اساتذہ اور عملہ سنٹر سے ویکسین لگوائے بغیر واپس چلا جاتا ہے۔پی یو کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا ٹائم صبح 8 سے رات 8 بجے تک ہے۔منگل کے روز سنٹر میں صرف 250 افراد کو ہی ویکسین لگائی جاسکی۔
سنٹر عملہ کےمطابق محکمہ صحت کی جانب سے جتنی ویکسین آتی ہے اتنی لگا دیتے ہیں،منگل کے روز صبح 12 بجے ہی ویکسین ختم ہو گئی۔اساتذہ کے مطابق ویکسی نیشن سنٹر پر روزانہ ویکسین کم پڑ جاتی ہے جبکہ طلبہ کا کہنا تھا کہ بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں۔