دنیا کا امیر ترین آدمی مریخ پر دنیا بسائے گا

15 Jun, 2021 | 06:50 PM

(ویب ڈیسک)     ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین لوگوں  میں سے ایک ہیں مگر حیران کن طور پر ان کی ملکیت میں صرف ایک گھر ہے، جس کو بھی وہ فروخت کرنے والے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق  ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے اعلان کیا   کہ وہ اپنی ملکیت میں آخری گھر کو  بھی فروخت کر رہے ہیں۔ اس کی وجہ پیسوں کی ضرورت نہیں بلکہ ان کا مریخ میں بسنے کا عزم ہے۔   ایلون مسک نے 2020 میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے تمام گھر اور بیشتر اثاثوں کو فروخت کردیں گے تاکہ مریخ میں انسانی کالونی کے لیے سرمایہ کاری کرسکیں۔  ایلون مسک  نے اس  خواہش کا اظہار بھی کیا کہ 2050 تک 10 لاکھ انسانوں کو مریخ پر بھیجنا چاہتے ہیں۔


ایلون مسک نے 2020 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مریخ میں ایک شہر بسانے کے لیے بہت زیادہ وسائل کی ضرورت ہوگی، میں بھی اس میں جس حد تک ممکن ہو  سکے حصہ ڈالنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس کے لیے بہت زیادہ دولت کی ضرورت ہے۔

 

مزیدخبریں