121 چالان کرانیوالی گاڑی ٹریفک پولیس کے ہتھے چڑھ گئی

15 Jun, 2021 | 06:40 PM

Malik Sultan Awan

عابد چوہدری: سٹی ٹریفک پولیس نے 121 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔

سی ٹی او منتظر مہدی کے مطابق ای چالان نادہندگان کے خلاف شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹریفک پولیس نے 121 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی دھر لی،کار ڈرائیور نے 97 مرتبہ ٹریفک سگنل اور 21 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور 03 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، گاڑی کو 59 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائد، گاڑی تھانے میں بند کروا دی گئی۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مہم میں اب تک 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔

مزیدخبریں