میں کہیں قتل نہ ہو جاوں، میرا پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں

15 Jun, 2021 | 05:58 PM

Malik Sultan Awan

زین مدنی: لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین کی روتے ہوئے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس، کہتی ہیں کہ قبضہ مافیا ان کی فیملی کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،حکومت جلد از جلد قبضہ مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کرے ۔
لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین سے مقبول اداکارہ میرا  قبضہ مافیا کا شکارہو گئیں،اپنی والدہ بھائی اور وکیل کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ان کی والدہ کی خاندانی پراپرٹی پر میاں شاہد قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

میرا نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ چھ ماہ سے بیرون ملک میں تھیں تو ان کی فیملی کے ساتھ ایسا ہوا ان کی والدہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی جان سے مارنے کی دھمکیاں
مل رہی ہیں۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرکے قبضہ مافیا کے افراد کو گرفتار تو کیا لیکن تاحال میاں شاہد گرفتار نہیں ہوا اسے گرفتار کیا جائے اور اس کانام آی سی ایل میں ڈالا جائے۔
میرا مسلسل روتی رہیں اور پریس کانفرنس کے بعد بھی روتے ہوئے کہتی رہیں کہ اس ملک سے شرپسند عناصر سے دور رکھنا ہے، ہمیشہ خبروں کی زینت بننے والی میرا آج خود ایک خبر بن گئیں اور حکومت سے اپیل کی کہ ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

مزیدخبریں