بزدار دورمیں اخراجات میں 40 فیصد تک کمی

15 Jun, 2021 | 04:51 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: ایوان وزیراعلیٰ نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے دور کےاخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
  تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سےجاری رپورٹ کےمطابق شہبازشریف کے دور میں مالی سال18-2017میں وزیراعلیٰ آفس کے مجموعی اخراجات 23 کروڑ 86 لاکھ روپے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مالی سال21-2020میں مجموعی اخراجات 14 کروڑ 41 لاکھ روپےرہے ہیں۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کےدورمیں مجموعی اخراجات میں 40 فیصد کمی کی گئی۔سابق وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے دورحکومت میں مالی سال18-2017میں گاڑیوں کی مرمت پر4کروڑ24لاکھ اخراجات آئے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں ایک کروڑ50 لاکھ روپےخرچ ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں گاڑیوں کی مرمت کی مد میں شہبازشریف کے دور کے مقابلے میں 65 فیصد کمی ہوئی۔شہبازشریف کے دورمیں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں 8 کروڑ 99 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ عثمان بزدار کے دورمیں 4 کروڑ 40 لاکھ روپے انٹرٹینمنٹ اور تحائف کی مد میں خرچ ہوئے۔وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کے دور میں انٹرٹینمنٹ اور تحائف کے اخراجات شہباز شریف دور کے مقابلے میں 51 فیصد کم رہے۔ شہبازشریف کےدورمیں گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں 3 لاکھ 72 ہزار خرچ ہوئے جبکہ عثمان بزدار کے دورمیں ایندھن کی مد میں 2 لاکھ 25 ہزار لیٹر آئل استعمال ہوا، وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدارنےایندھن کی مد میں 40 فیصد بچت کی۔

مزیدخبریں