قومی خزانے کا 12 کروڑ 97 لاکھ کا نقصان

15 Jun, 2021 | 03:19 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آ گئیں، قومی خزانے کو12 کروڑ 97 لاکھ کا نقصان ۔

پنجاب اسمبلی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ برائے 2016/18 اسمبلی میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مختلف اشیاء کی خریداری کرتے وقت پیپر ارولز کو نظر انداز کیا گیا۔ مالی سال 2016 سے 2018 کے درمیان سالانہ منصوبہ بندی شائع نہ کرنے کی مد میں دس کروڑ 74 لاکھ سے زائد کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔

 رپورٹ کے مطابق اشیاء کی خریدوفروخت کے دوران مارکیٹ سروے نہ کرنے کے باعث 40 لاکھ 74 ہزار کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ 

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سب سے کم بولی دینے والے ٹھیکیداروں کو نظر انداز کرنے کے باعث 7 لاکھ 90 ہزار سے زائد بے ضابطگیاں کی گئیں، دسمبر 2019 تک آڈٹ رپورٹ میں کی گئیں نشاندہی سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی، آڈٹ رپورٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی نشاندہی کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

مزیدخبریں