(ویب ڈیسک) کومل عزیز نے اپنی زندگی کے بڑے راز کا انکشاف کر دیا۔ کومل عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پرورش کپڑوں کے دو جوڑوں کے ساتھ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کومل عزیز کا کہنا ہے کہ میں نے زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے کیوں کہ میرے والد کے کم عمری میں ہی فوت ہو گئے تھے اور میرا کوئی بھائی بھی نہیں ہے جس وجہ سے مجھے کئی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک مداح کی جانب سے اپنی مضبوطی سے متعلق سوال پوچھے جانے پر کہا کہ میں نے بہت ساری مشکلات جھیلی اور غربت کی وجہ سے اچھی تعلیم بھی حاصل نہیں کر سکی لیکن اس سب کے باوجود کامیابی حاصل کی جو میرے مظبوط ہونے کی وجہ ہے۔
ایسے ہی ایک اور سوال کے جواب میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی پاکستانی اداکار سے متاثر نہیں ہیں، کیوں کہ زیادہ تر اداکار پیسے بنانے اور کمانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ عبدالستار ایدھی اور ادیب رضوی جیسی انسانیت کی خدمت کرنے والی شخصیات سے متاثر ہیں، جو دکھاوے کے بغیر فلاحی کام کرتے ہیں۔
اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ جب وہ 15 برس کی تھیں تب سے ہی انہوں نے کاروبار کی تربیت لینا شروع کی تھی اور محض 18 سال کی عمر میں انہوں نے سونے میں سرمایہ کاری کرنا شروع کی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے بتایا کہ میری پرورش 2 کپڑوں کے جوڑوں میں ہوئی اور آج میں کپڑوں کے برانڈ کی مالک ہوں۔