حریم شاہ نے کس کو ایک کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا؟

15 Jun, 2021 | 02:56 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے حریف عائشہ ناز کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کی جانب سےعائشہ ناز کو بے بنیاد مقدمہ واپس لینے اور ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ حریم شاہ نے ملتان سے اپنے کونسل ریحان خالد جوئیہ کے توسط سے لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔

عائشہ ناز کے خلاف تھانہ گولڑہ شریف میں مقدمہ نمبر 164/21 زیر دفعہ 452،506 اور 354 ت پ 20 مارچ 2021 کو درج کرایا، عائشہ ناز اپنے ایک ساتھی بہادر شاہ آفریدی کے ہمراہ  حریم شاہ کے گھر میں زبردستی گھس آئی تھی ،  ملزم نے حریم شاہ کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور بری طرح زدو کوب کیا تھا،  شور پر اہل علاقہ اکھٹے ہوگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے رفو چکر ہو گئے۔

مقدمہ کا دفاع کرنے کے لیے عائشہ ناز نے تھانہ ٹیکسلا میں ایف آئی آر نمبر 447/21 زیر دفعہ 406 (20) اپریل 2021 کو درج کرائی، وکیل ریحان خالد کا موقف ہے کہ  اسلام آباد کے ایک پراپرٹی ڈیلر سفیان ابراہیم کو حریم شاہ نے متعارف کرایا، عائشہ ناز کا مقدمہ میں موقف ہے کہ  حریم شاہ کے کہنے پر 15 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی، عائشہ ناز نےمقدمہ میں الزام لگایا ہے کہ  ملزم رقم واپس کرنے سے انکاری اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

مزیدخبریں