ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل رک گیا!

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل رک گیا!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:      لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین  اسٹاک  ختم ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل  ہے۔ 

ضلعی انتظامیہ  کی  جانب  سے سینٹر کی تعداد بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے،  لیکن ویکسین  کون دے گا؟   تفصیلات  کے  مطابق    لاہور    کے     55        ویکسی نیشن سینٹر   کا آج سے ٹھپ ہونے کا اندیشہ ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کروانے کے خواہش مند  افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق   لاہور کے ایکسپو سینٹر  میں صرف 200 خوراکوں کا ذخیرہ ہے  جب کہ  ایکسپو سینٹر کے  باہر شہریوں کا رش ہے  اور  سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق  مجموعی طور پر لاہور کے ویکسی نیشن سینٹرز میں صرف ایک روز کا اسٹاک موجود ہے۔  جبکہ  سائینو فام، کینسائینو اور سائینو ویک ویکسین  ختم ہونے کو ہیں۔   پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کہ کئی شہروں میں پہلے ہی  ویکسی نیشن کا عمل رک چکا ہے، جس میں فیصل آباد ، بہاولپور وغیر شامل ہیں، اور ملتان میں بھی اسٹاک موجود نہیں ہے۔ 
  پرائمری ہیلتھ کو لکھے مراسلے میں ویکسین کی قلت سے آگاہ کر دیا ہے۔ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے 4 روز میں  مزید ویکسین  آنے کی اطلاعات ہیں۔  ذرائع کے مطابق اگر ویکسین نہ پہنچی تو لاہور میں 55  سینٹرز بند ہو جائٰیں  گے۔