گرین ایریاز میں ہاؤسنگ کالونی کا این او سی نہ دینے کا حکم

15 Jun, 2021 | 12:25 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو گرین ایریاز میں ہاؤسنگ کالونی کا این او سی جاری کرنے سے روک دیا۔ 

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے تمام ڈی سیز کو  رہائشی علاقوں کے علاوہ ہاؤسنگ کالونی کا این او سی نہ دینے کی ہدایت کردی۔

  چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ کالونی صرف رہائشی علاقوں میں ہی بنائی جائیں، کوئی بھی ڈی سی گرین ایریاز میں ہاؤسنگ کالونی کا این او سی نہ دے، ہاؤسنگ کالونی کا این او سی صرف رہائشی علاقوں میں دیا جائے۔

مزیدخبریں