لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم بند

15 Jun, 2021 | 12:07 PM

Imran Fayyaz

سٹی42:لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم بند کر دی گئی۔آج سے سرکاری سطح پر گندم خریداری نہیں کی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں گندم خریداری کے لیے کاہنہ، رکھ چھبیل، رائیونڈ ، سمیت پانچ خریداری مراکز کو غیر فعال کر دیا گیا جبکہ پرائیویٹ انویسٹر اور نجی سطح پر گندم خریداری پر عائد پابندی ختم کر دی گئی۔سرکاری سطح پر گندم خریداری کے دوران پرائیویٹ افراد پر گندم خریداری پر پابندی عائد تھی۔

دوران مہم صرف گھریلو استعمال کے لیے مخصوص مقدار میں گندم خریدنے کی اجازت تھی۔فلور ملز بھی اب ضرورت کے مطابق گندم خریداری کر سکیں گی۔محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں گندم خریداری کا عمل روکنے کے احکامات پر عملدرآمد شروع کر دیا۔پنجاب حکومت نے رواں سال 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف رکھا تھا۔طے شدہ ہدف سے بھی 2لاکھ ٹن زائد گندم کی خریداری کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی ہے۔

مزیدخبریں