(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار اکشے کمار نے کورونا کے باعث فلم کا معاوضہ کم لینے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
ذراءع کے مطابق اس قسم کی خبریں آ رہی تھیں کہ کورونا کی وجہ سے اکشے کی آنے والی میگا بجٹ فلم ’بیل بوٹم‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہے اور فلم سازوں نے اکشے کمار سے سے وبا کی وجہ سے فیس میں کچھ کمی کی درخواست کی تھی اور اکشے کمار نے فلم پروڈیوسر وشو بھگنانی کی درخوست پر اپنی فیس میں 30 کروڑ روپے تک کمی کردی۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ اکشے کمار اسپائے تھرلر فلم ’بیل بوٹم‘ میں کام کے لیے فلم سازوں سے 40 یا 50 کروڑ روپے نہیں بلکہ پورے 117 کروڑ روپے یعنی سوا ارب روپے سے زیادہ کی فیس وصول کریں گے۔اکشے کمار نے بالی وڈ ہنگامہ کی خبر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے 30 کروڑ روپے کی کمی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
What waking up to FAKE Scoops feels like! ???????? https://t.co/jxn1cXT6as
— Akshay Kumar (@akshaykumar) June 14, 2021
اسی حوالے سے ؒخبریں ہیں کہ اگرچہ اکشے کمار نے فیس میں کمی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ فلم میں کام کے لیے کتنا معاوضہ لیں گے؟عام طور پر اکشے کمار 30 سے 50 کروڑ روپے فلم کی فیس وصول کرتے ہیں، تاہم گزشتہ چند سال میں اپنی فلموں کی کامیابی کی وجہ سے انہوں نے فیس میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیا ہے۔