ترقی کے منتظر  سرکاری افسران کی بھی سنی گئی

15 Jun, 2021 | 09:36 AM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)ترقی کے منتظر لوکل گورنمنٹ کیڈر کے تین سینٹر افسران کی سنی گئی، ایک گریڈ ترقی مل گئی، ایک آفیسر کو گریڈ 19 سے 20 جبکہ دو پلاننگ آفیسرز کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دے دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ صوبائی سلیکشن کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے  کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن  اورسیکرٹری بورڈ،ڈائریکٹر جنرل آئی اینڈ ایم ، ایس اینڈ جے ڈی نے بھی شرکت کی۔صوبائی سلیکشن کمیٹی کی تجاویز پر افسران کی پرموشن کا فیصلہ کیاگیا، اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے اختیارات بڑھانے کی منظوری بھی دی  گئی ۔

ایل جی ایس کیڈر  گریڈ 19 کے سردار نصیر احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی،گریڈ 18 کےسینئر پلاننگ آفیسر امین مغل کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی جبکہ گریڈ 18 کے پلاننگ آفیسر ڈاکٹر رائے امتیاز کی گریڈ 19 میں ترقی ہو  گئی۔ سنیارٹی لسٹ کی بنیاد پر افسران کی پروموشن کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں