ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے مالی سال کا بجٹ، پنجاب پولیس کی امیدوں پر پانی پھر گیا

نئے مالی سال کا بجٹ، پنجاب پولیس کی امیدوں پر پانی پھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے بجٹ میں 39 ارب روپے کا کٹ لگادیا۔ گزشتہ مالی سال پولیس کے اخراجات کی نسبت موجودہ مالی سال میں دس ارب روپے کم رکھے گئے۔ حکومت صوبے میں امن و امان کے لیے یومیہ دو روپے بہتر پیسے ہر فرد پر خرچ کرے گی۔

مالی سال 2020-21 میں پنجاب پولیس نے 1 کھرب 58 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے 131 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے پولیس کے بجٹ میں مزید 12 ارب روپے کا کٹ لگا دیا۔ آئندہ مالی سال میں پولیس کو اب 1 کھرب اور 19 ارب روپے دیئے جائیں گئے۔

گزشتہ مالی سال میں پنجاب پولیس کے 1 کھرب 15 ارب روپے کے فنڈ مختص تھے جبکہ پولیس نے گزشتہ سال اضافی بجٹ کے ساتھ ایک سو انتیس ارب روپے خرچ کئے، یوں پولیس کو گزشتہ مالی سال میں خرچ ہونے والے بجٹ سے بھی دس ارب روپے کم دیئے گئے جس میں سے ایک کھرب چوون کروڑ صرف تنخواہوں کی مد میں خرچ ہونگے۔

دوسری جانب بارہ کروڑ سے زائد والی آبادی کے صوبے میں اس تناسب سے یومیہ دو روپے بہتر پیسے ہر فرد کی سیکورٹی پر خرچ ہونگے۔