پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کی شامت آگئی

15 Jun, 2020 | 06:20 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ، آئی جی پنجاب نے مصنوعی قلت پیدا کرنے والی کمپنیوں کے آئل ڈپوز اور پٹرول پمپس پر چھاپے مارنے اور انکے سربراہان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا پروانہ جاری کردیا۔۔

رواں ماہ کے آغاز میں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی گئی جسکے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرول کی قلت کا سامنا ہے۔ پٹرول کی مصنوعی قلت کے باعث فیڈرل کیبنٹ نے آئی جی پنجاب کو مصنوعی قلت پیداکرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا حکم دیا ہے۔

اسی حوالے سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ہدایات دی ہے کہ پی ایس او اور اوگرا کی ٹیکنیکل ٹیموں کے ساتھ مل کر سپلائی کمپنیوں کے ڈپووں اور بڑے پٹرول پمپوں کی چیکنگ کی جائے اور جہاں پر ذخیرہ سامنے آئے انکے بڑے عہدیداران کےخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کو بھی کارروائیوں کے لیے پوری سپورٹ کی جائے تاکہ صوبہ بھر میں پٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس آئی جی پنجاب کو بھجوائیں تاکہ عوام کی پٹرول کی شکایات کو دور کیا جائے۔

مزیدخبریں