وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اعلان

15 Jun, 2020 | 06:00 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتےہیں کہ ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ابھی صرف انگلینڈ سیریزکےلیےکی ہے،سنٹرل کنٹریکٹ نہیں بلکہ پاکستان کےلیےکھیلنا ترجیح ہے،بطور کھلاڑی اپنےکیرئیرسےمطمئن نہیں جبکہ دورہ انگلینڈ نوجوان کھلاڑیوں کےلیےآسان نہیں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ بننےوالےفاسٹ باؤلر وہاب ریاض کا ویڈیو لنک پریس نفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا   کہ ابھی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ صرف انگلینڈ سیریزکےلیےکیا ہے، دورہ انگلینڈ نوجوان کھلاڑیوں کےلیےمشکل ہوگا، اپنے کیرئیرسےمطمئن نہیں ہوں تسلسل کےساتھ کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے، یہاں فاسٹ باؤلنگ میں مقابلہ ہےجوایک مثبت چیز ہے۔
وہاب ریاض نےکہا کہ ویسٹ انڈیزانگلینڈ سیریز پہلے ہو رہی ہے، انہیں دیکھنےسےفائدہ ہوگا کہ کیسے گیند کو چمکایا جا رہا ہے، بال چمکانے کےلیےتھوک استعمال کرتےہیں مگر اب پسینہ زیادہ استعمال ہوگا جس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔
فاسٹ باؤلرکا کہنا تھا کہ ہدف یہی ہےکہ اچھا پرفارم کروں، اس مرتبہ سیریز برابر نہیں جیت کرآئیں گے،اس مرتبہ ٹیم میں شمولیت کا جواب نہیں بلکہ فون آیا تھا۔یاد رہے اس سے قبل قومی فاسٹ باؤلرز  وہاب ریاض اور محمد عامر نے طویل دورانیے کی کرکٹ سے دوری اختیار کر لی تھی، ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے بعد دونوں گیندبازوں کو  پی سی بی نے حالیہ سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں کیا تھا۔ تاہم وہاب ریاض نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے واپسی کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب محمد عامر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دورہ انگلینڈ سے معذرت کر لی،قومی سلیکشن کمیٹی نےدورہ انگلینڈ کے لئے 29  رکنی  سکواڈ  کا  اعلان  کردیا، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی ،ٹی20ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوگئی، ٹیم میں عابد علی ، فخرزمان ، امام الحق ،شان مسعود بطور اوپنر ،اسد شفیق ، خوشدل شاہ ، حیدر علی ، محمد حفیظ ، شعیب ملک،فہیم اشرف ، حارث رؤف ، عمران خان سینئر ، محمد عباس،محمد حسنین،نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان شاداب خان  ٹیم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں