وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک

15 Jun, 2020 | 05:00 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار کی وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ سے متعلق تبصرے پر آڈیو لیکج، عظمی کاردار کو وزیراعلیٰ کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عظمی کاردار آڈیو لیکج میں وزیراعظم کی اہلیہ پر انکی گھریلو لائف پر تبصرہ کیا گیا۔ تبصرہ کرتے ہوئے عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ بشری بیگم نے گھر کے اندر ایک لائن ڈرا کردی ہے، اس لائن کے اس پار کوئی نہیں جاسکتا، بشری بیگم نے عمران خان پر واضح کردیا ہے کہ جب وہ آئیں گے تو اندر کوئی نہیں آئے گا۔

لیک آڈیو میں عظمی کاردار تبصرہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ بھول جاؤ کہ اندر آؤ گے۔ بشری بیگم نے عمران خان کو کہا ہے کہ میں آپکی سیاسی لائف میں نہیں آونگی، بشری بیگم نے اندر اپنا رعب برقرار رکھا ہے۔ خود عمران خان کہتے ہیں کہ جب میں گھر جاتا ہوں تو وہ بتا دیتی ہے کہ میں سارا دن کن معاملات سے گزرا ہوں۔

عظمی کاردار کہتی ہیں کہ بشری بیگم عمران خان کی موکل ہیں، بشری بیگم کے پاس جن بھی ہیں۔ رکن اسمبلی عظمی کاردار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، آصف علی زرداری سب نے بزرگ رکھے ہوئے تھے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اتنے دھکے کھائے ہیں اب میں بھی اپنے گرد ایک حصار بنا لوں۔  

مزیدخبریں