ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سول جج بننے کا سنہری موقع،درخواستوں کی وصولی شروع

سول جج بننے کا سنہری موقع،درخواستوں کی وصولی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سول جج کم،جوڈیشل مجسٹریٹ کے عہدہ پر بھرتی کے لئے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئیں۔ بی اے ایل ایل بی اور کم ازکم دو سالہ وکالت پریکٹس کرنےوالے امیدوار15 جولائی تک درخواستیں دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے زیر اہتمام گریڈ 17 میں سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی بھرتی کے عمل کا آغاز ہوگیا۔امیدواروں کو درخواستیں دینے کے لئے ایک ماہ کا موقع دیاگیا ہے ۔امیدوار 15 جولائی تک آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ بی اے ایل ایل بی  کم از کم دوسال کی وکالت پریکٹس والے امیدوار درخواست دینے کے لئے اہل ہیں۔امیدوار وکلاء کے لئے عمر کی حد 22 سے 35 سال ہونا بھی ضروری ہے۔
سول جج کی بھرتی کے لئے 3 فیصد مستحق معذوروں اور 5 فیصد اقلیتوں کے لئے کوٹہ رکھا گیا ہے۔امیدواروں کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونے سمیت دیگرز شرائط پر پورااترنا بھی ضروری ہوگا۔امیدواروں سے گیارہ سو نمبرز پر مشتمل سات مضامین میں تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں سے سول لاء ، کریمنل لاء، جنرل لاء، انگلش ، اردو، جنرل نالج کا امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں سے سترہ نومبر 2020 سے تحریری امتحان لیا جائے گا۔امیدواروں کے لئے لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں امتحانی سنٹرز بنائے جائیں گے ۔
کامیاب امیدواروں کے لئے مجموعی طور پر پچاس فیصد نمبر حاصل کرنا لازم ہوگا۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا سائیکالوجیکل اور اٹیچیوڈ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔امیدواروں کے لئے آٹھ مضامین میں پچاس فیصد نمبر لے کر پاس ہونا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے سائلین کے لئے بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رواں ماہ سول ججز کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ،اس وقت لاہور سمیت صوبہ بھر چھ سو سے زائد ججز کی آسامیاں خالی ہیں اور صوبہ بھر میں زیر التواء مقدمات کی تعداد ساڑھے دس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer