زین مدنی : لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکارو ہدایتکار شان شاہد اچانک ترکش ڈراما ارطغرل کے حق میں ہوگئے،،ڈرامے کے شروع سے شان اس پر تنقید کرتے رہےلیکن اب اچانک ہی شان شاہد نے ارطغرل کے حق میں ٹویٹ کردیا۔
لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد پی ٹی وی پر ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کی نمائش کے حق میں نہیں تھے ، شان شاہد نے ہمیشہ ارطغرل غازی پر تنقید کی۔سوشل میڈیا پر شان کو اس حوالے سے کافی افراد نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن شان ان کا بھرپور جواب دیتے رہے لیکن اچانک ہی اب شان نے یوٹرن لےلیا۔ شان نے ارطغرل کے حق میں ٹویٹ کردیا جس پر فلمی حلقے بھی حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر شان پر تنقید کرنے والے بھی۔
شان کے خیالات بدلنے پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا،کچھ صارفین نے اسے سراہا تو کچھ نے مخالفت کی،ایک صارف نے کہا کہ شان اب اصلی ہیرو بنے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ شان کا سافٹ وئیر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے۔