احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے پر سینکڑوں دکانیں سیل،گاڑیاں بند

15 Jun, 2020 | 02:18 PM

Azhar Thiraj

عثمان علیم :ضلعی انتظامیہ کا کورونا  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں سلسلہ جاری،خلاف ورزی پر شہر بھر میں 169 دکانیں سیل 127 گاڑیاں بند جبکہ 85 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

حکومتی احکامات کے پیش نظر شہر بھر میں کورونا  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 1473 انسپیکشنز کی گئیں  جس میں خلاف ورزیوں پر 169 دکانوں کو سیل کیا گیا ، 127 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، جبکہ 71 ہزار 7 سو کے جرمانے عائد کیے گئے، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 19 خلاف ورزیاں پائی گئیں جس پر 14 ہزار پانچ سو کے جرمانے کیے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ذیشان نصر اللہ رانجھا نے شنگھائی پل فیروز پور روڈ پر چھاپے مارے جہاں خلاف ورزیوں پر 21 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 11 افراد کو حراست میں لیا گیا .

خیال رہے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے متعد د علاقے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کا سب سے زیادہ مسئلہ ہے، لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ایس او پیز پر عمل نہیں ہورہا ۔ جن علاقوں میں پھیلاؤ ہے وہاں سختی کی جائے ان مختلف علاقوں کو کل بند کردیا جائے گا، شاہدرہ ،والڈ سٹی، مزنگ ،شادبان ہربنس پورہ، گلبرگ ،کینٹ ،نشتر ٹاون ، اقبال ٹاون کے کچھ علاقے بند کردیے جائے گے۔ کل رات بارہ بجے سے اس پر عمل درآمد شروع ہوجائے گی دو ہفتہ میں اس کا جائزہ لینے کے بعد مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی کے ایل  آئی میں 15 اور میو ہسپتال میں 15 وینٹی لیٹر نصب کئے جا ئے رہے ہیں۔

یاد رہے ملک بھر میں کورونا سے  مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 144478 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں  کورونا سے 1031 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں