ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الضحیٰ کب ہوگی؟ فواد چودھری نے اعلان کردیا

عید الضحیٰ کب ہوگی؟ فواد چودھری نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے چاند سے پہلے چاند دکھا دیا۔عید قربان کی تاریخ بتا کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔کہتے ہیں کہ اس بار بڑی عید جمعہ کو ہوگئی ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں عید الضحیٰ 31جولائی بروز جمعہ ہو گی۔ 21 جولائی کو ذی الحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دور بین سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا جب کہ چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔فواد چوہدری کا  کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینڈر کےمطابق عیدالاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی پہلے سے کیا تھا اور ان کے اعلان کے مطابق ہی چاند نظر آنے کی رویت پر عیدالفطر منائی گئی تھی تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت پر شہادتیں اکٹھی کرکے شوال کے چاند کا اعلان کیا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer