(مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی کھلاڑیوں نے سابق کپتان شاہد آفریدی کے لئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان کے لئے دعائیہ اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کئے۔
Really feel so hurt by seeing your news brother...May Allah gives you sifah...Please pray for my brother...He has been found as covid-19 positive..In shaa Allah you will be fine-MR 15 ???????????? pic.twitter.com/D9UklPdHZR
— Mushfiqur Rahim (@mushfiqur15) June 13, 2020
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفق الرحیم نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کی کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر نے انہیں رنجیدہ کردیا ہے، اللہ شاہد آفریدی کو جلد شفاء عطا فرمائے۔ مشفیق الرحیم نے اپنے مداحوں سے شاہد آفریدی کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعاؤں کی درخواست کی۔
Wishing @SAfridiOfficial a speedy recovery ???? https://t.co/WbmRWGP9ZG
— ICC (@ICC) June 14, 2020
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا۔
َ
My prayers and well wishes to you brother Afridi. Get well soon and continue your good work https://t.co/H2VM4XKvGi
— Sanath Jayasuriya (@Sanath07) June 13, 2020
سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میری دعائیں اور نیک خواہشات شاہد آفریدی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ شاہد آفریدی جلد صحتیاب ہوں اور اپنے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد آفریدی کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔
I’ve been feeling unwell since Thursday; my body had been aching badly. I’ve been tested and unfortunately I’m covid positive. Need prayers for a speedy recovery, InshaAllah #COVID19 #pandemic #hopenotout #staysafe #stayhome
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 13, 2020
؟