خاتون کی بوری بند لاش برآمد

15 Jun, 2020 | 12:10 AM

Arslan Sheikh

( فہد علی ) ہال روڈ کے علاقے سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملی کہ ہال روڈ سے بوری بند لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش تقریباً ایک ہفتے پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی ہے، مقتولہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب جزوی لاک ڈاؤن کے دوران بھی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے۔ تھانہ مصری شاہ کی حدود میں اکبر روڈ پر فاسٹ فوڈ کی دکان میں ڈکیتی، دو ڈاکو ایک لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے فاسٹ فوڈ کی دکان میں گھس کر دکاندار کو یرغمال بنایا اور ایک لاکھ 35 ہزار نقدی اور دو موبائل فون لوٹ لیے۔ متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکووں نے اپنے چہرے کپڑے کی مدد سے ڈھانپ رکھے تھے جس کی وجہ سے انکی پہچان نہیں ہو سکی۔ مقدمہ کے اندارج کے لیے تھانہ میں درخواست دی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ 

مزیدخبریں