( عمر اسلم ) ملکی سیاست میں اہم پیشرفت، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز میں ٹیلیفونک رابطہ، کل سہ پہر کھانے کے ٹیبل پر ملاقات کرینگے، دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال، نیب کارروائیوں اور مجوزہ حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال ہوگا، ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی لیڈر شپ بھی شریک ہوگی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کل دوپہر ڈیڑھ بجے رائیونڈ میں ملاقات طے پاگئی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا موقف ہے کہ موجودہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے مخالفین کی سیاسی گرفتاریاں کرا رہی ہے۔
ملاقات میں سیاسی صورتحال کےساتھ ساتھ آئندہ چند روز میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت بھی ہوگئی۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔